مشرق وسطی

شام میں بدامنی کا کھیل شروع، امریکہ کی ہدایت پر داعش کے عناصر کی جیلوں سے رہائی

شیعیت نیوز: شامی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا ہے کہ واشنگٹن داعش کے عناصر کی رہائی اور انہیں شام میں دوبارہ آباد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

المعلومہ نے بتایا ہے کہ شام کی پارلیمنٹ کے رکن ’’میخائل ثلجہ‘‘ نے اتوار کے روز عراقی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’جب بھی امریکہ اپنے آپ کو محاصرے میں پاتا ہے اور میدان میں شکست کھانے لگتا ہے تو داعش کے عناصر اور دہشت گردوں گروہوں کو جیلوں سے آزاد کرانے کے ذریعے شام میں کشیدگی کو بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں : بیروت میں مزاحمتی فورسز کے رہنماؤں کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات، صیہونی خوف و ہراس

اس رپورٹ کی بنیاد پر شامی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کو دوبارہ آزاد کرانے کا کھیل شام کی سرزمین پر دوبارہ قبضہ کرنے اور دہشت گردی اور داعش کے خلاف جنگ کے جھوٹے دعویٰ کے ساتھ اس ملک کے وسائل کو لوٹنے کا ایک بہانہ ہے۔

البتہ یہ مسئلہ سب پر واضح ہو چکا ہے اور امریکہ اور اس کے آلہ کاروں کی تباہی نزدیک ہے جب کہ شام ہمیشہ کے لئے متحد رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے نشتر پارک میں جعفریہ والنٹیئرز کا اجلاس، عزاداری اور عزا کی خدمت کا عزم و عہد

دوسری جانب شام کی پارلیمنٹ کے رکن ’’مغیث ابراہیم‘‘ نے بھی اس ملک کی سرزمین میں امریکی جارحیت پسندوں کی موجودگی کو شام میں آبادی اور اقتصادی مسائل میں اضافے کا سبب قرار دیتے کہا کہ قابض امریکی دہشت گرد فوج کے قافلوں کا شام کے وسائل(تیل اور گیس) لوٹنے کا شرمناک سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button