عراق

عراق، اربعین حسینی پر حشد الشعبی ہائی ہیلتھ الرٹ ہوگئی

شیعیت نیوز: حشد الشعبی عراق نے اربعین کی مشی کی بھیڑ اور عزاداری کے اوج کو دیکھتے ہوئے زائرین کی خدمت کے لیے ہیلتھ الرٹ کا اعلان کیا۔

الفرات نیوز نے بتایا ہے کہ عراق کی پاپولر موبلائزیشن نے اربعین کے آخری دنوں میں غیر معمولی عوامی ازدحام کے پیش نظر اتوار کے روز زائرین کی خدمت کے لیے صحت سے متعلق چوکس رہنے کا اعلان کیا ہے

اس رپورٹ کی بنیاد پر حشد الشعبی کے اطلاعاتی مرکز کے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ حشد الشعبی کے مرکز برائے طبی امور کے نائب سربراہ ’’ظفر فاضل‘‘ کربلا میں خصوصی ہیلتھ الرٹ آپریشن کے لئے متعلقہ محکموں کے منتظمین کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی وزیر اعظم کا کرکوک واقعے پر ردعمل، کسی بھی تنازعہ سے گریز کریں، عراقی ذرائع

اس بیان کے مطابق میٹنگ بصرہ سے اربعین زیارت کے آغاز سے زائرین کو فراہم کی جانے والی طبی اور صحت کی خدمات اور دیگر متعلقہ ضروریات، مسائل اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حشد الشعبی میڈیکل اسٹاف کے نائب سربراہ نے اربعین کی مشی کے عروج کے دنوں میں داخل ہونے کو سامنے رکھتے ہوئے زائرین کے لئے خدمات کو دوگنا کرنے کا مطالبہ کیا اور فیلڈ ہسپتالوں اور ٹیموں کو زائرین گزرنے والی سڑکوں پر چوکس رہنے کا حکم دیا۔

انہوں نے زائرین کو زیادہ سے زیادہ خدمات فراہم کرنے کے لئے ان راستوں کے عملے کو بھی کربلا بھیجنے کی ہدایات جاری کیں جہاں سے اب مشی نہیں ہو رہی، تاکہ کربلا میں لاکھوں زائرین کے لئے صحت کی خدمات بہم پہنچائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button