عراق

عراقی وزیر اعظم کا کرکوک واقعے پر ردعمل، کسی بھی تنازعہ سے گریز کریں، عراقی ذرائع

شیعیت نیوز: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے کرکوک واقعے کی سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ کسی بھی تنازعے سے گریز کریں۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’واع‘‘ نےبتایا ہے کہ عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے ایک بار پھر کرکوک میں سیکورٹی واقعے کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کو امریکہ کے مشورے کی ضرورت نہیں، سید ہاشم صفی الدین

عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تحقیقات کی تکمیل اور افسوسناک واقعات کے حالات کے انکشاف کے بعد، ان تمام افراد کو سزا دی جائے گی جو اس واقعے میں قتل اور زخمی کرنے میں ملوث تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق السوڈانی نے اتوار کے روز عراقی حکومت کے اجلاس میں اپنے تبصروں میں شہری امن کو برقرار رکھنے اور کسی بھی تنازع سے بچنے کے لیے کرکوک واقعے میں تمام سیاسی جماعتوں کے عزم کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : متنازعہ ترمیمی بل پر فرقہ وارانہ کشیدگی ریاستی اداروں کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے، علامہ سبزواری

کرکوک، عراق میں گزشتہ رات بدامنی کی لہر دیکھنے میں آئی جب عراقی حکومت کی جانب سے ایڈوانسڈ جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے حوالے کرنے کے فیصلے کے بعد، شرپسندوں کی طرف سے ٹائر جلانے ساتھ گولیوں کی بوچھاڑ کی گئی، جس میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

عراق کے شہر کرکوک میں بدامنی کے بعد ملک کی وفاقی سپریم کورٹ نے اتوار کو فیصلہ جاری کرتے ہوئے کرکوک میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ہیڈ کوارٹر کو کھولنے پر روک لگانے کا حکم دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button