مشرق وسطی

شام، حلب کے قبائلی سرداروں کا قابض امریکی فوج کے خلاف شامی فورسز کی حمایت کا اعلان

شیعیت نیوز: حلب کے بڑے قبائلی سرداروں نے قابض امریکی اور ترک افواج کے خلاف شامی مسلح افواج کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

المیادین نے خبر دی ہے کہ حلب سے تعلق رکھنے والے بڑے قبائلی سرداروں نے مشترکہ اجتماع میں اعلان کیا ہے کہ قابض امریکی اور ترک افواج کے خلاف شامی مسلح افواج کی حمایت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے دفاعی صنعتوں پر موساد کی تخریب کاری کا خطرناک منصوبہ ناکام بنادیا

شامی قبائل اور عمائدین کے اجلاس میں شام میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کے ہاتھوں ملکی وسائل کی لوٹ مار کی شدید مذمت کی گئی۔

قبائل کی جانب سے اجلاس کے اختتام پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی سرزمین کی غیر ملکی طاقتوں سے آزادی کے لئے شامی حکومت کی کوششوں اور سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت کی جائے گی۔ شام بشار الاسد کی قیادت میں متحد تھا اور شامی مسلح افواج ملک اور قوم کے لئے مایہ افتخار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین مارچ، امام حسین ع کے مقصد پر غور و فکر کرنے کا سنہری موقع ہے، رہبر معظم

شامی قبائل کے سرداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شامی فوج کی حمایت کے لیے قبائلی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ شامی قبائل کو چاہیے کہ غیر ملکی قابضوں اور ان کے کارندوں کے خلاف قیام کریں۔

یاد رہے کہ شامی فوج نے روسی فضائیہ کی حمایت کے ساتھ لاذقیہ، حلب اور حماہ میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button