اہم ترین خبریںایران

اربعین مارچ، امام حسین ع کے مقصد پر غور و فکر کرنے کا سنہری موقع ہے، رہبر معظم

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے طلباء کے ایک گروپ کے خط کے جواب میں اربعین کی مشی کے بارے میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اربعین کی مشی سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے مقصد اور جدوجہد کے بارے میں غور و فکر کرنے کا موقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق، تہران کے ایک اسکول کے طلباء اور فارغ التحصیل افراد کے ایک گروپ نے امام حسین علیہ السلام کی اربعین زیارت کے لیے روانگی سے قبل رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو ایک خط لکھا ہے۔

ان طلباء کے خط پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے جواب کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آپ کی زیارت قبول ہو عزیزو۔

اس مقدس مشی (پیدل سفر) میں توجہ اور توسل کو ہرگز فراموش نہ کریں اور ساتھ ساتھ سید الشہداء علیہ الصلوٰۃ والسلام کی جدوجہد اور اس کے مقصد اور خدا کی عطا کردہ نعمتوں پر غور و فکر کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں۔

اس عظیم قربانی کا ہدف مقصد ہر مومن کا ہدف ہونا چاہیے۔

اس سلسلے میں اللہ تعالی سے کامیابی اور ہدایت مانگیں اور اس مقصد کی راہ میں ثابت قدم رہیں۔

سید علی خامنہ ای

یہ بھی پڑھیں : عزاداری ، علم پاک اور ذکر امام حسینؑ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، علامہ مقصود ڈومکی

دوسری جانب طلوع-3 سیٹیلائٹ چینل تمام تجربات سے گزرنے کے بعد ایران کے خلائي ادارے کے حوالے کر دیا گیا۔

طلوع-3 سیٹیلائٹ کے پرواز کرنے والے ماڈل کی گزشتہ جنوری میں خلاء کے قومی دن کی مناسبت سے رونمائی کی گئي تھی اور اس کے بعد کئي طرح کے تجربات سے گزرنے کے بعد اسے خلائي ادارے کے حوالے کر دیا گيا اور ایک پروگرام کے تحت اسے خلاء میں بھیجا جائے گا۔

یہ سیٹیلائٹ 100 کیلو سے زیادہ وزنی ہے اور اس کی ڈیزائن سے لے کر بنانے تک کا سارا کام ملکی ماہرین کے ذریعے انجام پایا ہے۔

طلوع سٹیلائٹ کو زیریں زمینی مدار میں بھیجا جائے گا جہاں سے وہ زراعت، پانی کے ذخائر، قدرتی آفات کی ضروری تصویریں ایران کے خلائي ادارے کو بھیجے گا۔

حالیہ برسوں میں ایران نے خلاء میں سیٹیلائٹ بھیج کر سائنس میں اپنی ترقی کا لوہا منوا لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button