مشرق وسطی

صیہونی حکومت سے تعلقات قائم کرنے کی باتوں کو رد کرتے ہیں، عبدالحمید الدبیبہ

شیعیت نیوز: لیبیا میں قومی وحدت حکومت کے صدر عبدالحمید الدبیبہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ روابط قائم کرنے کی باتوں کی تردید کرتے ہیں۔

آناتولی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی قومی وحدت حکومت کے صدر عبدالحمید الدبیبہ نے طرابلس میں اپنی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک بار پھر اس بات کی تاکید کر رہے ہیں کہ کسی بھی شکل میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے مخالف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع بنوں میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، 9 سپاہی شہید، 5 سکیورٹی اہلکار زخمی

رپورٹ کے مطابق انہوں نے سابقہ وزیرخارجہ نجلا المنقوش کی صیہونی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بارے میں کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

صہیونی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے ساتھ ملاقات کی تحقیقات مکمل ہونے تک نوجوانوں کے امور کے وزیر عبداللطیف الرنی وزارت خارجہ کا اضافی قلمدان سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نصاب میں متنازع مواد کسی طور بھی قبول نہیں کریں گے، سید نجیب الحسن

یاد رہے کہ چند دن پہلے صیہونی اخبار یدیعوت آحارانوت نے صیہونی وزیرخارجہ ایلی کوہن کی روم میں لیبیا کی وزیر خارجہ نجلاء المنقوش سے خفیہ ملاقات کی خبر دی تھی جس کے بعد لیبیا میں وسیع پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے تھے اور لیبیا کے صدر نے نجلا المنقوش کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا جب کہ نجلا المنقوش لیبیا جانے کی بجائے پہلے ترکی اور بعد میں خصوصی پرواز سے برطانیہ چلی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button