عراق

عراق: صوبۂ صلاح الدین میں متعد داعشی دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز: عراق کے جنگی طیاروں نے صوبۂ صلاح الدین میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

موازین نیوز کے مطابق عراق کی مشترکہ آپریشنز کمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین ع کے چہلم پر مقامات مقدسہ پہنچنے والے زائرین کی سیکورٹی کے لئے دوسرے بہت سے منفرد اقدامات کے علاوہ عراق کی فضائیہ کے ایف سولہ طیاروں نے صوبۂ صلاح الدین کے علاقے العیث میں کامیاب کارروائی کر کے دہشت گرد گروہ داعش کا مرکز تباہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سید ناصر عباس شیرازی اور علامہ سید اقتدار نقوی کا ملی و ملکی صورت حال پر تنظیمی دورہ

اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں تین دہشت گردہ ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ان کے تین خفیہ ٹھکانے، ایک ٹنل اور ایک غار منہدم ہوگئي ہے۔

یاد رہے کہ عراقی حکومت بدستور دہشت گرد گروہ داعش کے بچے کھچے عناصر کا مقابلہ کر رہی ہے۔

عراق کی سیکورٹی فورسز داعش کے بھگوڑے عناصر اور دہشت گرد گروہ داعش کے دوبارہ سر نہ اٹھانے کے سلسلے میں یقین حاصل کرنے کے لئے سارے ملک میں اس دہشت گرد گروہ کے عناصر کی تلاش اور ان کے تصفئے کے لئے آپریشنوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : زائرین کے مسائل حل کرنے پر متعلقہ ذمہ داران کے مشکور ہیں، ارباب لیاقت ہزارہ

دہشت گرد گروہ داعش کے بچے کھچے عناصر بغداد، صلاح الدین، دیالی، کرکوک، نینوا اور الانبار کے بعض علاقوں میں سرگرم ہیں۔

دوسری جانب عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں بڑی تعداد میں زائرین موجود ہیں جو کربلائے معلی کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔

اربعین ملین مارچ کا آغاز عام طور پر لوگ نجف اشرف سے کرتے ہیں۔ پوری دنیا سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین کربلائے معلی پہنچ رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button