اہم ترین خبریںپاکستان

زائرین کے مسائل حل کرنے پر متعلقہ ذمہ داران کے مشکور ہیں، ارباب لیاقت ہزارہ

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے زائرین کے مسائل حل کرنے پر کور کمانڈر 12 کور لیفٹننٹ جنرل آصف غفور اور گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اچھی کارکردگی پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر حاجی جواد رفیعی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اربعین حسینی کے موقع پر زائرین امام حسین علیہ السلام کو ان کی منزل کی سمت روانہ کرنے میں متعلقہ ذمہ داران نے اپنا کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : لیبیا کا واقعہ، اسرائیل کی شدید بے عزتی ہے، یائیر لاپید

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے رہنما ارباب لیاقت ہزارہ نے کہا کہ کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل آصف غفور کی زائرین کے پاس آمد اور ان کے مسائل حل کرنا قابل تحسین ہے۔ جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حاجی محمد جواد رفیعی نے منظم انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیئے۔

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے صدر ارباب لیاقت ہزارہ نے وزارت داخلہ بلوچستان کے سیکرٹری کا بھی شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے زائرین کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button