سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ میں 6 فوجی جوان شہید

22 اگست, 2023 01:21

شیعیت نیوز: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ میں 6 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شیعہ علما کے وفد کی مسیحی رہنما بشپ آف سینٹ پیٹرک چرچ سے ملاقات

فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

2:37 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top