اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی میں شیعہ علما کے وفد کی مسیحی رہنما بشپ آف سینٹ پیٹرک چرچ سے ملاقات

شیعیت نیوز: کراچی میں سینٹ پیٹرک چرچ میں مسیحی عمائدین سے شیعہ علماء کے وفد کی ملاقات، وفد میں مولانا اصغر حسین شہیدی، مولانا علی افضال رضوی، مولانا عقیل موسیٰ، مولانا صادق رضا تقوی، مولانا سجاد مرتضوی اور مولانہ جواد نوری شامل تھے، وفد نے سانحہ جڑانوالہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان میں مذہبی شدت پسندی اور جنونیت دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں جس طرح کالعدم دہشت گرد تنظیموں اور شر پسندوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے اس سے حالات میں بہتری ممکن نہیں،علامہ مقصود ڈومکی

علامہ صادق تقوی نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ اس ظلم پر مبنی رویے کو رکنا چاہیے، کیونکہ پاکستان دیگر مذاہب کا بھی اتنا ہی ہے جتنا مسلمانوں کا ہے، مسیحی برادری ہمارے دل سے بہت قریب ہیں کیونکہ تاریخ اسلام میں مسیحی شخصیات کی اسلام کے لیے بہت خدمات رہی ہیں۔

وفد میں موجود مولانا اصغر شہیدی کا کہنا تھا کہ حالیہ سینٹ سے پاس ہونے والا بل ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے کہ اس سے مزید پاکستان کی اقلیتی برادری کے لیے مزید مشکلات پیدا ہونگی اور یہی وجہ ہے کہ ہم اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں تاکہ مزید جڑاں والا جیسے واقعات نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے وفد کایونائیٹڈ گوسپل ہیلنگ چرچ کا دورہ ،سانحہ جڑانوالہ پر اظہار افسوس

اخر میں سینٹ پیٹرک چرچ کے بشپ بینی ماریو تراوس کا کہا کہ میں پاکستان کی شیعہ برادری اور علما کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں کہ وہ اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے اور ہم سے اظہار تعزیت کرنے ہمارے چرچ آئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button