علماء وذاکرین کانفرنس اعلامیہ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جی بی میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ

20 اگست, 2023 13:41

شیعیت نیوز: اسلام آباد کانفرنس کے اعلامیہ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہنگامی اجلاس زیر صدارت سربراہ رابطہ کمیٹی شیخ میرزا علی صوبائی دفتر گلگت میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام و کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں علماء و ذاکرین کانفرنس کے اعلان پر لبیک کہنے کا عزم کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ مملکت پاکستان کا قیام ہو یا گلگت بلتستان کی آزادی اور الحاق پاکستان کا اعلان ہو تمام مسالک نے بھر پور کردار ادا کیا ہے۔ قیام پاکستان اور خطہ کے الحاق پاکستان کے اعلان سے اب تک تمام مسالک نے ملکی استحکام کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہیں لیکن ایک عرصہ سے ایک گروہ ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہا ہے اور تعصبات کو فروغ دینے میں مصروف ہے جو ملک کیلئے تشویشناک ہونے کے ساتھ ملکی سطح پر مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شکر الحمد اللہ، ملت جفریہ کے احتجاج پرصدر مملکت عارف علوی نے فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی متنازعہ بل مسترد کردیا

ایسے میں فرقہ پرست عناصر کو لگام دینے کے بجائے انہیں تقویت دینے کی بھرپور مہم سرکاری سطح پر جاری ہے جس کی مثال سال جاری میں فوجداری ایکٹ میں ترمیمی بل کو مشکوک اور مخفی طریقہ سے پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کرنا ہے جو آئین پاکستان اور بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہونے کے ساتھ ملک میں جگہ جگہ عوام کو دست و گریباں کرنے کے مترادف ہے۔ اجلاس نے متنازعہ ترمیمی بل کو ملک کے خلاف گہری سازش قرار دیتے ہوئے ملت جعفریہ کے تحفظات کو موثر بنانے اور ارباب اختیار کو متوجہ کرنے کیلئے گلگت بلتستان کی سطح پر عوامی رابطہ مہم تیز کرنے، اجتماعات و کانفرنسوں کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا اور یکم ربیع الاول کے مرکزی اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس نے ترمیمی بل کی منظوری سے قبل جڑانوالہ واقعہ پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا نیز انجمن امامیہ بلتستان کے صدر کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے اور انتظامیہ پر اثر انداز ہونے کی ناکام کوشش کی مذمت کی گئی۔

7:35 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top