متنازعہ ترمیمی بل سینیٹ سے منظور کرنے والے ممبران کی کیا قیمت لگی؟؟ سابق وزیر اعظم نے تمام راز کھول دیئے

21 اگست, 2023 12:29

شیعیت نیوز: متنازعہ ترمیمی بل سینیٹ سے منظور کرنے والے ممبران کی کیا قیمت لگی؟؟ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تمام راز کھول دیئے۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز پر میزبان جاوید چوہدری کے ٹاک شومیں سابق وزیر اعظم نے پی ڈی ایم حکومت کے آخری تین روز میں سینیٹ آف پاکستان سے منظور شدہ غیر آئینی و غیر قانونی بلوں کی منظوری کے طریقہ کار اور ایوان میں موجود چند ممبران کے مالی مفاد کے لئے اپنے ضمیروں کے سودے کیئے جانے کے حوالے سے اہم رازوں سے پردے اٹھادیئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ان بلوں کی منظوری کیلئے ممبران سینیٹ کو 15 سے 25 کروڑ روپے تک دیئے جانے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں جس طرح یہ پیش اور منظور کیئے گئے قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ 15 سے 25 کروڑ تک میں یہ بل بیچے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: عظیم فقہیہ، مجتہد، مفسر قرآن آیت اللہ محمد حسین نجفی 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

بعض ممبران نے نئی منظور شدہ یونیورسٹیز میں حصہ بھی لیا ہے، میزبان جاویدچوہدری نے کہا کہ کیا اس پر انکوائری نہیں ہونی چاہئے، جن ممبران سے پیسے لیئے ان کےخلاف نیب کو تحقیقات نہیں کرنی چائیں؟ اس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب میرے اختیارمیں نہیں نا میں نے پیسے لیئے نا دیئے۔

اس بات سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ اس بل کو چور دروازے سے ایوان میں لاکر منظور کروانے والے کتنے طاقت ورلوگ ہیں جنہوں نے اس ملک کو فرقہ وارانہ منافرت کی آگ میں جھونکے کیلئے قومی خزانے کا بے دریغ اور مادر پدر آزاد استعمال کیا ہے ۔ افسوس اس ملک میں قانون کی دھجیاں اڑائی جائیں آئین کو معطل کردیا جائے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔

10:03 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top