اہم ترین خبریںپاکستان
عظیم فقہیہ، مجتہد، مفسر قرآن آیت اللہ محمد حسین نجفی 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
علامہ سید ساجد علی نقوی سمیت دیگر علماء نے علامہ محمد حسین نجفی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

شیعیت نیوز: عالم اسلام کے عظیم فقہیہ، مجتہد، مفسر قرآن آیت اللہ محمد حسین نجفی 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ علامہ محمد حسین نجفی قدیم تعلیمی درس گاہ سلطان المدارس سرگودھا سے منسلک رہے۔ علامہ محمد حسین نجفی مرحوم کی نماز جنازہ آج شام چھ بجے سرگودھا سلطان المدارس محمدیہ میں ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شکر الحمد اللہ، ملت جفریہ کے احتجاج پرصدر مملکت عارف علوی نے فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی متنازعہ بل مسترد کردیا
بزرگ عالم دین آیت اللہ محمد حسین نجفی تمام عمر دین کی اشاعت و ترویج میں مشغول رہے، علامہ محمد حسین نجفی کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ علامہ محمد حسین نجفی درجنوں کتب کے مصنف بھی تھے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی سمیت دیگر علماء نے علامہ محمد حسین نجفی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔