سعودی عرب

ایران کے ساتھ باہمی تعلقات ہمارے نزدیک تزویراتی حیثیت کے حامل ہیں، محمد بن سلمان

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے اپنے اولین دورے کے دوران سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات میں حسین امیر عبداللہیان نے خطے کے ممالک خصوصا سعودی عرب کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے ایران کے عزم پر زور دیا ہے۔

اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کی دعوت پر ریاض و جدہ کا دورہ کرنے والے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سپریم لیڈر ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو اپنا اور سعودی بادشاہ کا سلام پہنچاتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کے بارے سعودی عرب کا نقطۀ نظر اسٹریٹجک ہے اور ریاض اس سلسلے میں انتہائی سنجیدہ ہے!

یہ بھی پڑھیں : مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال معطل کردی

سعودی ولی عہد نے صدر ایران کو دی گئی سعودی عرب کے دورے کی باضابطہ دعوت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونے والی آئندہ ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا اور تاکید کی کہ یہ ملاقاتیں دوطرفہ کثیرالجہتی تعلقات کی ترقی اور گہرائی پر وسیع اثرات مرتب کریں گی۔

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ملاقات میں متعدد علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا کہ قبل از ایں سعودی عرب کے بادشاہ نے صدر رئیسی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی تھی جو آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے دعوت قبول کی تھی۔

ایران نے بھی جوابا محمد بن سلمان کو تہران کے دورے کی دعوت دی تھی جو آج انہوں نے یہ دعوت قبول کر لی اور کہا کہ مناسب وقت پر یہ دورہ انجام پائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button