مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال معطل کردی

شیعیت نیوز: جمعہ کی شام اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدیوں نے مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی کے بعد بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔
قیدیوں کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال کے ’’اطمینان بخش نتائج‘‘ ملنے کے بعد انہوں نے اپنی کھلی بھوک ہڑتال معطل کردی۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں نے اپنی طاقت کا لوہا منوا لیا، غزہ سے 50 میزائل سمندر کی جانب داغے گئے
اسیران قومی تحریک کی سپریم نیشنل ایمرجنسی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری حالیہ تحریک اور مختلف طریقوں سے ہمارے عوام کی حمایت کے ذریعے ہمیں تسلی بخش نتائج حاصل کیے۔ جس کے بعد ہم نے آج احتجاجا بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہم زمینی سطح پر جو کچھ حاصل کر چکے ہیں اس پر عمل درآمد جاری رکھیں گے، جب کہ اس معاملے میں خدا کے بعد اپنے لوگوں اور ان کی آزاد قوتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : قرآن پاک کی توہین کرنے والوں اورمسیحی عبادت گاہوں کو نذر آتش کرنے والے شر پسندوں کو گرفتار کیا جائے،علامہ صادق جعفری
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ فتح انتہا پسند اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ’’ایتمار بن گویر‘‘ کی حماقت اور جزیرہ النقب جیل میں قیدیوں کو نشانہ بنانے اور ان پر حملہ کرنے کے بعد حاصل ہوئی ہے۔
جزیرہ نما النقب جیل میں قابض اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد وحشیانہ حملے کا نشانہ بننے والے قیدیوں نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ کھلی بھوک ہڑتال میں داخل ہو گئے ہیں، جب کہ اسیران تحریک نے حملے کے ردعمل میں تمام جیلوں میں قیدیوں کے حصے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔