عراق

کربلائے معلی میں اربعین حسینی کی مناسبت سے سیکورٹی کے انتظامات شروع

شیعیت نیوز: کربلائے معلی میں متعین سیکورٹی فورسز کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ کربلا کی تمام سرحدوں اور صحراوں میں نگرانی کا سسٹم ایجاد کرتے ہوئے زائرین کی سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز کے کربلا میں متعین دستوں کے ترجمان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اربعین حسینی کے موقع پر صوبے میں سیکورٹی کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے کمانڈر کا سرحد سے سید حسن نصر اللہ کے نام ویڈیو پیغام

عراقی خبررساں ادارے اینا کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز کے ترجمان کرنل فاھم الکریطی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ صوبے میں داخل ہونے والے مختلف راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعییناتی شروع ہوگئی ہے۔ صحراوں میں امنیت کو برقرار رکھنے کے لئے مختلف مقامات پر بجلی کے پول نصب کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کی خاطر 28 محرم الحرام سے سیکورٹی کے کاموں کا اغاز کیا جائے گا جوکہ 10 صفر کو مکمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ دوبارہ داعش کے ذریعے دہشت گردی کا بازار گرم کرنا چاہتا ہے، سید حسن نصر اللہ

انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی کمیٹیاں اور عتبہ مقدسہ کی انتظامیہ سیکورٹی فورسز سے تعاون کرتے ہوئے مختلف مقامات پر موکب لگانے والے ملکی اور غیر ملکی انجمنوں اور اداروں سے تعاون کی گارنٹی لینے میں مصروف ہیں۔

الکریطی نے کہا کہ تمام وزارتوں اور صوبوں کی جانب سے اس حوالے سے تعاون کیا جارہا ہے۔ طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے ادارے اور وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے ساتھ خصوصی تعاون کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button