لبنان

حزب اللہ کے کمانڈر کا سرحد سے سید حسن نصر اللہ کے نام ویڈیو پیغام

شیعیت نیوز: 33 روزہ جنگ کی 17 ویں سالگرہ کے موقع پر حزب اللہ کے کمانڈروں میں سے ایک نے لبنان کے سرحدی علاقے سے سید حسن نصر اللہ کے نام ایک خصوصی ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔

رپورٹ کے مطابق المنار ٹی وی چینل نے لبنان کے جنوبی سرحدی علاقے میں حزب اللہ کے آپریشن روم کے ایک افسر ’’حاج رضا‘‘ کا ویڈیو پیغام نشر کیا ہے جس میں 33 روزہ لبنان اسرائیل جنگ کی سالگرہ پر حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو مخاطب کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو پیغام میں سید حسن نصر اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے تاکید کی کہ سینکڑوں شہادت پسند مجاہدین اپنے وطن کی عزت و وقار کی حفاظت اور فلسطینی قوم کی مدد کے لیے قربانی دینے اور غاصب صیہونی حکومت سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ دوبارہ داعش کے ذریعے دہشت گردی کا بازار گرم کرنا چاہتا ہے، سید حسن نصر اللہ

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین آج بھی اسلامی اور عرب اقوام اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں کی اہم ترجیح ہے اور یہ مسئلہ ہماری مزاحمتی تحریک کا بنیادی ترین مقصد ہے۔

اس مزاحمتی سرحدی کمانڈر نے سید حسن نصر اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ ہم آپ کے حکم اور آپ کے پرچم کے نیچے لبنان اور فلسطین کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور ہمیں امید ہے کہ خدا ہمیں آپ کے حکم اور آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں مزید خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے گا۔

حزب اللہ کے عسکری کمانڈر حاج رضا نے واضح کیا کہ صیہونیوں کے لبنان کی سرزمین پر حملہ کرنے کی صورت میں ہم صیہونی فوج اور ان کے ٹینکوں اور گاڑیوں کو تباہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button