وزیر اعظم عراق سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ملاقات

23 اگست, 2025 14:19

شیعیت نیوز :وزیر اعظم عراق سید محمد سودانی سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین و رکنِ سینیٹ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں د وطرفہ تعلقات، مذہبی و ثقافتی روابط، پارلیمانی تعاون اور مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : المصطفی لائرز فورم کی وفد کے ہمراہ صوبائی سیکرٹریٹ آمد، علامہ سید احمد اقبال رضوی سے ملاقات

وزیر اعظم سودانی نے کہا کہ عراق و پاکستان کے عوام کے درمیان گہرے تاریخی اور دینی رشتے موجود ہیں جنہیں مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے اسلامی ممالک کو متحد ہو کر مؤقف اختیار کرنا ہوگا، بالخصوص غزہ کے مظلوم عوام پر جاری نسل کشی اور بھوک کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

ملاقات میں زائرین کے لیے ویزہ سہولتوں، ایئرپورٹس پر پاکستانی زائرین کے پاسپورٹ کو تحویل میں لینے کے مسائل، عراق میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کو درپیش مشکلات، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ اور تجارت میں وسعت دینے کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیر اعظم عراق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، عراق کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور زائرین عتبات عالیات کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات پر معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

11:54 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔