عراق

عمار الحکیم کا شاہ چراغ میں دہشت گردی کے واقعے پر رہبر معظم سے تعزیت کا اظہار

شیعیت نیوز: عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار الحکیم نے اپنے ایک پیغام میں حرم شاہ چراغ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، ایران کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار الحکیم نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے شہر شیراز میں امام احمد بن موسی بن جعفر علیہ السلام کے حرم پر دہشت گردوں کے ایک بار پھر مجرمانہ حملے کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کی سرکاری عمارتوں پر طیارہ شکن نظام نصب

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’آئی این اے‘‘ نے اتوار کی شام اطلاع دی ہے کہ عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار الحکیم نے رہبر معظم انقلاب اور ایرانی قوم کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم شاہ چراغ میں مجرمانہ اور دہشت گردی کے واقعے پر ایرانی قوم اور رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (دام ظلہ) اور ایران کی حکومت اور شہداء کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے ان کے لیے رحمت اور مغفرت اور شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

قومی حکمت تحریک کے سربراہ نے ایک بار پھر عالمی برادری بالخصوص دہشت گردی کی لعنت سے متاثر ہونے والے ممالک سے کہا کہ وہ دہشت گردی کی جڑوں اکھاڑ پھینکنے اور قوموں کی سلامتی اور استحکام پر اس کے تباہ کن اثرات کو کم کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ شام کو شیراز میں امام زادہ شاہ چراغ کے حرم میں ایک دہشت گرد نے زائرین پر گولی چلائی جس میں حرم کا ایک خادم شہید اور متعدد زائرین زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button