سعودی عرب

سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو ہوائی جزائر سے فوری طور پر نکلنے کا حکم جاری کردیا

شیعیت نیوز: سعودی عرب نے امریکہ کے ہوائی جزائر میں اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ ’’جلد سے جلد ان جزائر سے نکل جائیں‘‘۔

الخلیج نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن میں ریاض کے سفارت خانے نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ یہ انتباہ ہوائی جزائر میں وسیع پیمانے پر لگنے والی آگ اور تمام شہریوں کی حفاظت کی تشویش کی بنا پر جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب کی حزب اللہ سے کشیدگی کا خوف، اعلیٰ سطحی امریکی وفد کا سرحدی دورہ

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور ان کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی انتباہات پر عمل کریں۔

واشنگٹن میں کویتی سفارت خانے نے بدلے میں ان جزائر میں موجود کویتی شہریوں سے کہا کہ وہ محتاط رہیں اور ایسی جگہوں سے گریز کریں جہاں آگ لگنے کا زیادہ خطرہ ہو۔

کویت کے سفارت خانے نے بھی اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ ان جزائر کے مقامی حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں جب تک کہ بحران کے خاتمے نہ ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں : اقلیتی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور شدہ غیر متفقہ متنازعہ ناموس صحابہ واہل بیت بل مسترد کرتے ہیں، مولانا ہدائت حسین ہدائتی

خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے اطلاع دی ہے کہ امریکی ریاست ہوائی کے جزیرے ماوئی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے کم از کم 53 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

’’سی این این‘‘ نیوز ایجنسی نے یہ بھی لکھا کہ ساتھ ہی تین روز قبل شروع ہونے والی اس آگ کو بجھانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button