دنیا

تل ابیب کی حزب اللہ سے کشیدگی کا خوف، اعلیٰ سطحی امریکی وفد کا سرحدی دورہ

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت کے عبرانی ذرائع نے خبر دی ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحد کا دورہ کیا ہے۔

اسپوٹنک نے بتایا ہے کہ حزب اللہ اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کے 24 ڈیموکریٹک نمائندوں پر مشتمل وفد نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی مشترکہ سرحد کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ لبنان کے اسلحے اسرائیل کے لیئے ڈراونا خواب بن گئے

اسرائیل کے وزارت دفاع نے جمعے کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد نے لبنان کے ساتھ ملنے والی سرحد کے دورے کے موقع پر حزب اللہ کی سرنگوں کا مشاہدہ کیا۔

نیز صیہونی حکومت کی وزارت دفاع نے امریکی وفد کے سرحد پر واقع آئرن ڈوم سسٹمز کے دورے کا بھی ذکر کیا۔

غاصب صیہونی حکومت کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے مشترکہ سیکورٹی چیلنجوں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے بارے میں امریکہ کے ساتھ سنجیدہ اور مفید مشاورت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : متنازعہ ناموس صحابہ واہل بیت بل کے خلاف شیعہ جماعتوں کا اسلام آباد میں مشترکہ احتجاج

واضح رہے کہ حال ہی میں لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحد پر کشیدگی میں شدت آئی ہے۔ صیہونی حکومت جو لبنان کی حزب اللہ کی طرف سے لگائے گئے خیموں کو ہٹانے میں ناکام رہی ہے، ہر روز لبنان کی حزب اللہ کے خلاف بھڑکیں مارتی ہیں لیکن حزب اللہ کے جوابی حملے کے خوف سے عملی قدم اٹھانے سے کترا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button