ایران

اربعین مارچ تمدنی حرکت اور مقاومت کا نمونہ بن چکا ہے، صدر ابراہیم رئیسی

شیعیت نیوز: ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اربعین مارچ ایک تمدنی حرکت اور مقاومت کا نمونہ بن کر سامنے آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر رئیسی نے اربعین فاونڈیشن کے فعال افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربعین مارچ کی بدولت مختلف اقوام کے درمیان اتحاد پیدا ہونے کی وجہ سے عالمی جابرانہ نظام کے خلاف تحریک وجود میں آئی ہے۔ یہ مارچ تمدنی حرکت اور مقاومت کا نمونہ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنانی وزیر دفاع موریس سلیم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ نکلے

آیت اللہ رئیسی نے اربعین فاونڈیشن کے اراکین کی زحمتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس عظیم اجتماع کے بہتر انعقاد کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ زیارت اور اربعین مارچ کا اصلی ہدف اور مقصد معاشرہ سازی اور قرآنی تمدن کو وجود میں لانا ہے۔ ایران اور عراق کی حکومتیں باہمی تعاون اور ہماہنگی سے اس حوالے سے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ، دستی بم ہاتھ میں پھٹنے سے مشتبہ دہشت گرد ہلاک، سکیورٹی فورسز محفوظ

صدر رئیسی نے اس عظیم اجتماع میں عوام کے کردار کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تجربات سے بھی اس حوالے سے استفادہ کرنا چاہئے۔ اس طرح دشمن کی سازشیں ناکام ہونے کے ساتھ ساتھ اجتماع اور مارچ کی تاثیر بھی بڑھے گی۔

انہوں نے صوبائی حکام اور عوام کے درمیان تعاون اور ہماہنگی کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم خود زائرین کا خادم سمجھتے ہیں اور اس اجتماع کی پیشرفت کے لئے پوری طرح کوشش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button