لبنان

لبنانی وزیر دفاع موریس سلیم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ نکلے

شیعیت نیوز: کل دوپہر کے وقت لبنان کے وزیر دفاع موریس سلیم قاتلانہ حملے کا شکار ہو گئے۔

لبنانی میڈیا کے مطابق، بیروت میں الباشا پُل کے قریب نا معلوم افراد نے موریس سلیم کی گاڑی پر فائرنگ کی، تاہم مذکورہ لبنانی وزیر دفاع موریس سلیم اس حملے میں بال بال بچ گئے۔

اُدھر لبنانی وزیر دفاع موریس سلیم نے خود ایک بیان دیتے ہوئے بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں، جب کہ فائرنگ سے گاڑی کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا۔ ابھی تک اس واقعے کے ذمے داروں کی شناخت نہیں کی جاسکی۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین کی جنگ میں ایران غیر جانبدار ہے، ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان

دوسری جانب گزشتہ شب لبنان کی مقاومتی و سیاسی تحریک حزب‌ الله نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے خبر دی کہ حزب‌ الله کے ایک ٹرک پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ہمارا ایک کارکن شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ یہ ٹرک ’’البقاع‘‘ سے بیروت کی جانب جا رہا تھا۔

مذکورہ ٹرک بیروت سے گیارہ کلومیٹر قبل الکحالہ کے مقام پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر الٹ گیا، جس کے بعد اس علاقے کے اطراف سے مسلح افراد جمع ہوئے اور انہوں ٹرک پر پتھراؤ شروع کر دیا۔

حزب‌ الله کا کہنا ہے کہ پتھراو کرنے والے افراد نے ٹرک پر فائرنگ کرنا شروع کر دی اور اسے قابو کرنے کی کوشش کرنے لگے۔ ٹرک کی حفاظت پر مامور دستے کی مزاحمت کے نتیجے میں حزب‌ الله کا ایک کارکن شدید زخمی ہو گیا جو بعد میں زخموں سے چور ہونے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔

اس موقع پر لبنانی فوج نے فوراََ مداخلت کی اور مسلح جتھے کی جانب سے ٹرک کو ہتھیانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ واقعے کے بعد لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے تمام فریقین کو پُرامن رہنے کی تلقین کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button