اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کوئٹہ، دستی بم ہاتھ میں پھٹنے سے مشتبہ دہشت گرد ہلاک، سکیورٹی فورسز محفوظ

مبینہ طور پر شرپسند نے چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکنے کی کوشش کی تو بم اسکے ہاتھ میں ہی پٹ گیا۔

شیعیت نیوز: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کرنے والے شرپسند کے ہاتھ میں بم پھٹنے سے شرپسند ہلاک ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس میں خالق آباد کے علاقے کے قریب واقع ایف سی چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے حملے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی ترمیمی بل کے ماسٹر مائنڈز کی مولانا فضل الرحمٰن کے گھر پر اہم بیٹھک

مبینہ طور پر شرپسند نے چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکنے کی کوشش کی تو بم اسکے ہاتھ میں ہی پٹ گیا۔ جسکے باعث وہ ہلاک، جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی شناخت اور دیگر قانونی کارروائی و تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button