مقبوضہ فلسطین

مسجد اقصیٰ میں تلمودی رسومات مقدسات کے خلاف مذہبی جنگ ہے، حماس

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے زور دے کرکہا ہے کہ ہمارے فلسطینی عوام قربانیوں کی پرواہ کیے بغیر مسجد اقصیٰ کے دفاع اور اس کے اسلامی تشخص کے تحفظ کے لیے اپنی آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

حماس کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر قبضے کی پالیسی مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی نمائندگی کرتی ہے۔ ہماری قوم مسجد اقصیٰ کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتی ہے۔

حماس تحریک کے ترجمان حازم قاسم نے بدھ کی شام کوایک پریس بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں تلمودی رسومات مسلمانوں کے خلاف مذہبی جنگ ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسجد اقصیٰ ایک سرخ لکیر ہے اور ہمارے قوم نے تمام مراحل میں اپنی جدوجہد اورمزاحمت کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے دفاع کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ دشمن کو مسجد اقصیٰ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

گذشتہ روز154 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ اس کے علاوہ 3498 ’’سیاحت‘‘ کے نام سے مبارک مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی قابض افواج کی بھاری حفاظت میں دھاوا بولا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جارحیت میں اضافہ، القدس میں املاک مسماری ، غرب اردن میں نوٹس

دوسری جانب انتہا پسند صیہونیوں نے غاصب اسرا‏ئیلی فوجیوں کی پشت پناہی میں ایک بار پھر مسجد الاقصیٰ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی انتہا پسندوں نے مسجد الاقصیٰ میں گھس کر اسلام کے خلاف نعرے لگائے اور ہارن بجائے ۔ قبلہ اول کی بے حرمتی پر فلسطینی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے دشمنانہ اقدامات کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطین کے عوام کسی بھی طرح صیہونی حکومت کو مسجد الاقصیٰ کے کسی بھی حصے پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے ۔

فلسطین کی استقامتی تنظیمیں نے بارہا اپنے اس عزم کا اعادہ کر چکی ہیں کہ فلسطینی عوام غاصبوں کے سامنے تمام میدانوں میں ان کے ہر طرح کے جرائم کا مقابلہ کریں گے اور ان کے خلاف ڈٹ جائیں گے اور مسجد الاقصیٰ و بیت المقدس کے دفاع کے لئے ان کی انگلیاں ہمیشہ بندوقوں کے ٹریگر پر رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button