مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی جارحیت میں اضافہ، القدس میں املاک مسماری ، غرب اردن میں نوٹس

شیعیت نیوز: قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں کی املاک اور ان کی جانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کی املاک مسماری کا ظالمانہ عمل بھی تیز کردیا ہے۔

گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں مختلف مقامات پر فلسطینیوں کو گھروں اور دیگر املاک مسماری کرنے کے نوٹس جاری کیے۔ جب کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کیا گیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے کل بدھ کو متعدد مقامات ہر غرب اردن میں گھروں کی مسماری کے نوٹس جاری کیے۔ کئی مقامات پرمکانات کو مسمار کردیا گیا جب کہ زیر تعمیر عمارتوں پر بھی کام کو رکا گیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر زبر خاندان کا زیتون کا پھل دار باغ اجاڑ دیا جب کہ فلسطینی شہری خالد الزبرکا مکان مسمار کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان احمد محمد خلیفہ شہید

درخت اکھاڑ پھینکے جب کہ سلفیت میں کفر الدیک کے مقام پر یہودی آباد کاروں کے لیے چار سو میٹر سڑک کی تعمیر کے لیے فلسطینی اراضی پر قبضہ کرلیا۔

دوسری جانب کل اسرائیلی قابض فوج نے غرب اردن کےجنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا کے گاؤں جنبا میں بجلی اور تعمیراتی سامان قبضے میں لے لیا۔

مسافر یطا میں تحفظ اور استقامت کمیٹی کے کوآرڈینیٹر فواد العامور نے بتایا کہ قابض حکام نے شہری عزیز ربعی کے گاؤں جنبا سے اس کا بجلی کا جنریٹر اور تعمیراتی سامان ضبط کرلیا۔

الجبور نے بتایا کہ قابض حکام نے شہری ربعی کو غار میں کام روکنے اور بحالی کا نوٹس دیا تھا۔

دوسری طرف وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن نے کہا کہ اسرائیلی قابض افواج اور آباد کاروں نے جولائی کے مہینے میں فلسطینی شہریوں، ان کی املاک اور مقدسات کے خلاف 897 حملے کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button