مشرق وسطی

داعش کی باقیات کا شامی فوج کی چوکی پر حملہ، دس فوجی شہید

شیعیت نیوز: شام کے صوبے رقہ میں داعش کی باقیات نے گھات لگا کر شامی فوج پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 10 اہلکار شہید ہوگئے۔

شام کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ریف الرقہ میں ’’معدان‘‘ علاقے کے داخلی راستے پر ایک فوجی چوکی پر داعش کے دہشت گرد عناصر کے حملے کے نتیجے میں دس شامی فوجی شہید اور 3 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش جنگجوؤں نے شامی فوج اور ان کی اتحادی ملیشیا پر حملہ اتنا اچانک اور تیزی سے کیا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔

داعش کی باقیات جدید اسلحے سے لیس اور تربیت یافتہ تھے۔ بھرپور منصوبہ بندی کے ساتھ شامی فوج پر حملہ آور ہوئے اور 10 فوجیوں اور ملیشیا کو شہید کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین، غرب اردن میں صہیونی آبادکاروں کے خلاف کاروائی، بس پر فائرنگ

فوجی چوکی، گاڑیوں اور ان کی رہائش گاہوں کو نذرآتش کر دیا۔ داعش جنگجو جاتے ہوئے شامی فوج کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

اس سلسلے میں، ایک ذریعے نے پہلے اعلان کیا تھا کہ شامی فوج نے داعش کے عناصر کے حملے کے جواب میں اس کے خلاف صحرائے عطریہ اور دیر الزور کے مغرب میں، نیز رقہ کے مشرق میں حملے کیے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے حملوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے اور ان میں سے بعض جو بچ گئے وہ صحرا کی گہرائیوں میں بھاگ گئے۔

اس سے قبل شامی فوج نے بھی اعلان کیا تھا کہ داعش کے عناصر نے دیرالزور کے مغربی صحرا میں شامی فوجی اڈے پر حملہ کیا اور دونوں فریقوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

شام کے 2021ء میں داعش کو پسپا کرنے کے دعوے کے بعد جنگجوؤں کی یہ پہلی بڑی کارروائی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button