ضلع بونیر میں شیعیان علیؑ کی جانب سے اہل سنت بھائیوں کی امداد

19 ستمبر, 2025 13:41

شیعیت نیوز : ضلع بونیر میں ایک منفرد اور تاریخی واقعہ پیش آیا جہاں امیرالمومنینؑ کے ماننے والے شیعہ برادران نے مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے اہل سنت بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہو کر اخوت و بھائی چارے کی روشن مثال قائم کی۔ اس موقع پر 450 متاثرہ گھرانوں کے لیے لاکھوں روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : جامعۃ المصطفیٰ کراچی میں “آئیڈیل دینی طالب علم” پر علمی نشست

امدادی رقم اہل سنت کے معروف مذہبی اسکالر سید طیب شاہ ترمذی کے سپرد کی گئی تاکہ وہ اس رقم کو مستحق گھرانوں تک پہنچا سکیں۔ مقامی سطح پر اس اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور اسے اتحاد بین المسلمین کی عملی تصویر قرار دیا جا رہا ہے۔

11:53 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔