مقبوضہ فلسطین

فلسطین، غرب اردن میں صہیونی آبادکاروں کے خلاف کاروائی، بس پر فائرنگ

شیعیت نیوز: رام اللہ کے شمال میں بس میں سوار صہیونی آبادکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ دوسری طرف الخلیل میں صہیونی فورسز نے فلسطینیوں کے املاک کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

فلسطینی شہاب نیوز نے خبر دی ہے کہ غرب اردن کے شہر رام اللہ میں صہیونیوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رام اللہ کے شمال میں صہیونی آبادکاروں سے بھری بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔ واقعے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

دراین اثناء القدس بریگیڈ سے وابستہ الاعلام الحربی نے شہید کمانڈر ابو محمد کی تصویر منتشر کرتے ہوئے جدید میزائل کی رونمائی کی ہے۔

الاعلام الحربی کے مطابق میزائل کو شہید تیسیر الجعبری کے یوم شہادت کے موقع پر گذشتہ سال اگست میں بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی جہاد کے رہنما ماہر الاخراس کا فلسطینی اتھارٹی پر مزاحمت کچلنے کا الزام

دوسری جانب الخلیل کے جنوب میں واقع قصبے مسافریطا میں صہیونی جارح فورسز نے دھاوا بول دیا اور فلسطینیوں کے املاک کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

فلسطین الیوم نے خبر دی ہے کہ پیر کی صبح غاصب صہیونی فورسز نے الخلیل کے جنوبی قصبے مسافریطا میں فلسطینی عوام پر حملہ کرکے املاک پر قبضہ کرلیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق غاصب فورسز نے فلسطینی شہری اپنے گھر کی مرمت کررہا ہے۔ اتنے میں صہیونی فورسز نے حملہ کرکے تعمیراتی سامان کو اپنے قبضے میں لے کر ضبط کرلیا۔

دراین اثناء جنین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مارکر ایک معذور فلسطینی جوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق غاصب فورسز نے گرفتار کرنے سے پہلے معذور فلسطینی جوان پر تشدد بھی کیا۔

اس واقعے کے کچھ دیر صہیونی فورسز نے علاقے پر دھاوا بول دیا اور عارضی چیک پوسٹ قائم کرکے شہریوں سے تفتیش کی۔ اس دوران فلسطینی جوانوں اور حملہ صہیونیوں کے درمیان تصادم بھی ہوا۔

رام اللہ سے خبر ملی ہے کہ شمال میں واقع صہیونی بستی شیلو میں فلسطینی جوانوں نے گاڑی پر پتھراؤ کرکے اس میں سوار صہیونی کو زخمی کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button