آغا سید علی رضوی کی شدید مذمت: سوست بارڈر کے تاجروں کو شرپسند کہنے کی میڈیا تنقید
شیعیت نیوز : مین اسٹریم میڈیا کے ذریعے سوست بارڈر پر دھرنے میں بیٹھے تاجروں کو شرپسند کہنے پر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا سید علی رضوی نے شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا: "ہمیں شرپسند کہنے والے خود بڑے شرپسند ہیں اور یہ اپنی شرپسندی کے ذریعے علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ لگانے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔”
آغا سید علی رضوی نے مزید کہا: "اگر تاجر شرپسند ہیں تو یہاں کے علماء، وکلا، سیاسی رہنما، صحافی اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شرپسند ہیں، کیونکہ ہم سب اپنے حقوق مانگ رہے ہیں۔ حقوق مانگنا شرپسندی ہے تو ہم یہ شرپسندی کبھی نہیں چھوڑیں گے۔”
یہ بھی پڑھیں : ضلع بونیر میں شیعیان علیؑ کی جانب سے اہل سنت بھائیوں کی امداد
انہوں نے نیشنل میڈیا پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا: "نیشنل میڈیا کے ذمہ داران بتائیں کہ انہیں ہمیں شرپسند کہنے کی ہدایات کہاں سے ملیں؟ جو کچھ ہمارے بارے میں کہا جا رہا ہے وہ صحافتی زبان میں خبر نہیں بلکہ افواہ ہے۔ ہم ایسے بکواس کو خبر نہیں کہہ سکتے کیونکہ خبر میں سچائی ہوتی ہے۔”
آخر میں آغا سید علی رضوی نے کہا: "گلگت بلتستان کے عوام شرپسند نہیں بلکہ بہادر اور نڈر ہیں، اور ہم حقوق حاصل کرنے کا ہنر جانتے ہیں۔”







