ایسے کسی بھی بل کو قانون کا حصہ نہ بننے دیا جائے جس سے ملکی ہم آہنگی اور رواداری کی مجموعی فضاء زہر آلود ہو، علامہ مختار امامی
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ سینیٹ سے پاس ہونے والے ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہیں، ریاست کے ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں ایسے کسی بھی بل کو قانون کا حصہ نہ بننے دیا جائے جس سے ملکی ہم آہنگی اور رواداری کی مجموعی فضاء زہر آلود ہو۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ شبیر حسن میثمی کیجانب آیت اللہ محمد حسین نجفی کی عیادت،علامہ ساجد نقوی کی جانب سے دعائیں
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس بل کا عنوان تو خوبصورت ہے مگر اس کا مواد فرقہ وارانہ سوچ پر مبنی ہے، لہذا وطن عزیز ایسے کسی قانون کا ہرگز متحمل نہیں ہوسکتا جس سے ملک بھر کے گلی محلوں میں خلفشار پھیلے اور نفرت انگیز قانون کی آڑ لے کر تکفیری فکر کے حامل موقع پرست لوگ اسے اپنے متشدد پسندانہ عزائم کے لئے ناجائز استعمال کریں اور آئے روز بے گناہ افراد کو اس کی بھینٹ چڑھایا جائے۔







