اہم ترین خبریںپاکستان
علامہ شبیر حسن میثمی کیجانب آیت اللہ محمد حسین نجفی کی عیادت،علامہ ساجد نقوی کی جانب سے دعائیں
ڈاکٹر بنگش نے علامہ صاحب کی طبی نگرانی پر موجود ڈاکٹروں کو ضروری ہدایات بھی دیں۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے قائد اعظم ہسپتال راولپنڈی میں بزرگ عالم حضرت آیت اللہ محمد حسین نجفی کی عیادت کی، اس موقع پر ڈاکٹر بنگش بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مذہب اور اسلامی مقدسات کی آڑ میں ملک کو ایک خوفناک آگ میں دھکیلا گیا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے آیت اللہ محمد حسین نجفی کو قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے دعائوں کا پیغام پہنچایا اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت کے بارے میں تفصیلات بھی جانیں۔ ڈاکٹر بنگش نے علامہ صاحب کی طبی نگرانی پر موجود ڈاکٹروں کو ضروری ہدایات بھی دیں۔