آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خوارج کے خلاف خون کے آخری قطرے تک لڑنے کے عزم کا اعلان کردیا

07 اگست, 2023 14:20

شیعیت نیوز: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر نے خوارج کے خلاف خون کے آخری قطرے تک لڑنے کے عزم کا اعلان کردیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئین میں حاکمیت صرف اللہ کی ذات کی ہے ، یہ خوارج کون سی شریعت لانا چاہتے ہیں ؟میں اور میری بہادر فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،دہشت گردوں کے پاس ریاست کے سامنے سر تسلیم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کی امپورٹڈ حکومت نے جاتے جاتے قاتلان ِ امام حسینؑ اور دشمنانِ اہل بیت ؑ کو مقدس و محترم قرار دلوانے کا بل منظور کرلیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ کے راستے میں جہاد کر رہے ہیں اور کامیابی ہماری ہی ہو گی، پاک فوج کا مقصد اور نصب العین شہید یا غازی ہے، کے پی پولیس ایک شاندار فورس ہے اور اسکی بے پناہ قربانیاں ہیں،ہم قبائلی عوام کی معاشی ترقی کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں میں ان کی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

11:21 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top