اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی بربریت ، جنین میں مزید تین فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا

شیعیت نیوز: کل اتوار کی شام اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں عرب گول چکر کے قریب تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ تینوں فلسطینیوں کو ایک گاڑی میں گولیاں ماری گئیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہےکہ اسے جنین کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی بربریت اور قاتلانہ کارروائی میں 3 شہریوں کی شہادت کی اطلاع ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنین کے مغرب میں ہونے والے اسرائیلی فوجی آپریشن میں شہید ہونے والوں میں نائف ابو صویس، خلیل ابو نعسہ اور براء کرامہ شامل ہیں۔

مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ صیہونی فوج نے جنین کے جنوب میں عرابہ گول چکر کے قریب ایک فلسطینی گاڑی پر شدید فائرنگ کی اور فائرنگ کے بعد فلسطینیوں کی ایمبولینسوں کو اس طرح آنے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں : مراجع عظام تشیع کا وقار ہیں انکے خلاف ہرزہ سرائی کسی صورت قبول نہیں، دیباج عابدی

ذرائع کے مطابق صہیونی اسپیشل فورس نے جنین کے جنوب میں نشانہ بننے والی گاڑی پر 100 سے زائد گولیاں برسائیں۔ جب تک تینوں فلسطینیوں کی شہادت کا یقین نہیں ہوگیا اس وقت تک فائرنگ کا وحشیانہ عمل جاری رہا۔ اس پر مستزاد یہ کے فلسطینی امدادی کارکنوں کو ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر لانے سے روک دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے اسی علاقے میں دوسری گاڑی کو نشانہ بنایا اور ان میں سے کم از کم دو کو گرفتار کرلیا۔

قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ فوجی دستوں نے جنین کے علاقے میں ایک "مسلح سیل” کو ختم کر دیا ہے۔

عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ فورسز نے تین نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔

اس جرم پر تبصرہ کرتے ہوئے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کر کہا کہ قابض دشمن اپنے جرائم کی قیمت چکانے سے نہیں بچ سکے گا۔ ان کا  کہنا تھا کہ دشمن کو فلسطینی شہریوں کے قتل کی  بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button