اہم ترین خبریںپاکستان

مراجع عظام تشیع کا وقار ہیں انکے خلاف ہرزہ سرائی کسی صورت قبول نہیں، دیباج عابدی

اسلام دشمن قوتیں اس وقت مرجیعت کیخلاف متحرک ہیں اور اس نظام کو نقصان پہنچانے کے خواہش مند ہیں

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تیسرے اجلاسِ عمومی برائے سال ترویج افکار شہید حسینیؒ 23-2022ء کا انعقاد مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم گلشنِ اقبال میں کیا گیا، اجلاس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علی حسن، رکنِ زیلی نظارت پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، ڈویژنل صدر سید دیباج عابدی، ڈویژنل کابینہ سمیت شہر بھر کے تمام یونٹ صدور اور سیکریٹری جنرلز نے شرکت کی۔ اجلاس عمومی کے دوران گزشتہ سہ ماہی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف تعلیمی و تنظیمی امور پر بحث کی گئی، جبکہ دو روز تک جاری رہنے والے اجلاس عمومی میں طلبہ کو درپیش مسائل، تعلیمی میدان میں نئے منصوبے متعارف کرانے کی بھی منظوری لی گئی۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر دیباج عابدی نے شرکاء اجلاس سے یوم شہادت شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی شہادت ملت پاکستان کا وہ نقصان ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں، آپ نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کی بات کی اور ہمیشہ اس کا عملی پرچار بھی کیا، آج ہمیں شہید کے افکار کو زندہ اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں آئین شکنی کی بھارتی کارروائیاں یواین قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، علامہ شبیر میثمی

دیباج عابدی نے کہا کہ آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے اربعین امام حسینؑ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا، اربعین امام حسینؑ کے مرکزی جلوس میں نماز باجماعت کا انعقاد ایم اے جناح روڈ پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مراجع عظام تشیع کا وقار ہیں، ان کے خلاف ہرزہ سرائی ہرگز قابل قبول نہیں، اسلام دشمن قوتیں اس وقت مرجیعت کیخلاف متحرک ہیں اور اس نظام کو نقصان پہنچانے کے خواہش مند ہیں، مگر ہم پیروکاران مولائے کائنات امیرالمومنین علیؑ ابن ابی طالبؑ ان کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کیا کہ آئی ایس او پاکستان کا وجود طلباء کیلئے نعمت الٰہی سے کم نہیں، آئی ایس او پاکستان کا ملک گیر وجود اس وقت ملک بھر میں نہ صرف طلباء کی معاونت میں مصروف عمل ہے، بلکہ مستضعفین جہاں کیلئے بھی ایک امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواب شاہ کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ، دررجنوں جاں بحق وزخمی

ڈویژنل صدر نے کہا کہ آنے والے دور میں تعلیمی میدان میں طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے آئی ایس او کی جانب سے اس سال نئے منصوبے متعارف کروائے گئے ہیں، جن کا مقصد پاکستان کے مستقبل کو مزید مضبوط بنانا ہے، دنیا جدت کی جانب تیزی سے گامزن ہے اور پاکستان بدقسمتی سے آج تعلیمی میدان میں کافی پیچھے ہے، لیکن آئی ایس او اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تعلیمی میدان میں اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو تعلیمی پستی سے نکالنے کیلئے پُرعزم ہے۔ اجلاس عمومی میں سالانہ ڈویژنل کنونشن کی منظوری بھی لی گئی، جس کے مطابق 27 سے 29 اکتوبر تک تین روزہ سالانہ ڈویژنل کنونشن کا انعقاد جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں کیا جائے گا، جس میں آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button