اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

گورنر سندھ سے ایران کے نائب وزیر خارجہ مہدی سفاری اور سیستان کے گورنر محمد کماری کی ملاقات

گورنر سندھ نے کہا کہ پاک ایران باہمی تعاون میں اضافہ سے دونوں ممالک کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

شیعیت نیوز: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے نائب وزیر خارجہ مہدی سفاری اور سیستان کے گورنر محمد کماری نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران باہمی تعلقات،ان کے فروغ کے اقدامات، سندھ اور سیستان کے مابین تعاون میں اضافہ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اولڈ کلفٹن کی سڑک امام خمینیؒ سے منسوب، ایرانی وزیر خارجہ نے افتتاح کیا

گورنر سندھ نے کہا کہ پاک ایران باہمی تعاون میں اضافہ سے دونوں ممالک کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ باہمی تعلقات میں اضافہ کے لئے مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button