اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کراچی میں اولڈ کلفٹن کی سڑک امام خمینیؒ سے منسوب، ایرانی وزیر خارجہ نے افتتاح کیا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اولڈ کلفٹن پر واقع کلفٹن گارڈن کو حضرت سلمان فارسیؓ سے منسوب کیا جا چکا ہے

شیعیت نیوز: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ پاکستان کے گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں جن میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوا ہے، پاکستان کی ترقی میں ایران کے کردار کے معترف ہیں، تاریخی برادرانہ رشتے کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اولڈ کلفٹن کی تاریخی سڑک کا نام شاہراہ امام خمینیؒ رکھ دیا ہے، افتتاحی تقریب میں شرکت پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مستقبل میں پاکستان اور ایران کے تعلقات میں مزید وسعت اور گرم جوشی آئے گی۔ یہ بات انہوں نے اولڈ کلفٹن کی سڑک کو امام خمینیؒ سے منسوب کرنے کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کے ہمراہ شاہراہ امام خمینیؒ کی تختی کی نقاب کشائی کے موقع پر کہی۔ تقریب میں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سمیت قونصلیٹ کے عہدیدار اور دیگر افسران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ افتتاح کے موقع پر اولڈ کلفٹن سڑک کو ایران اور پاکستان کے پرچموں سے سجایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ سے ایران کے نائب وزیر خارجہ مہدی سفاری اور سیستان کے گورنر محمد کماری کی ملاقات

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اولڈ کلفٹن پر واقع کلفٹن گارڈن کو حضرت سلمان فارسیؓ سے منسوب کیا جا چکا ہے، تاریخی اور ثقافتی رشتے کبھی ختم نہیں ہوتے بلکہ ان میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوطی آتی ہے، ایران پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ہے اور ایران نے مختلف شعبوں میں پاکستان کو قیمتی تعاون فراہم کیا ہے، صنعت و حرفت، ٹرانسپورٹ، مواصلات، شہری ترقی اور دیگر شعبوں میں ایران کے تجربات اور ترقی سے پاکستان کو بہت زیادہ مدد مل سکتی ہے اور ہم اپنے شہروں اور قصبات کو بھی انہی خطوط پر ترقی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے، جس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان پانچ سالہ تجارتی معاہدہ عمل میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ سے ایران کے نائب وزیر خارجہ مہدی سفاری اور سیستان کے گورنر محمد کماری کی ملاقات

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر پاکستان تشریف لائے ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنی حدود میں واقع عوامی جگہوں اور راستوں کے نام بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیات کے نام سے منسوب کرنے کی مجاز ہے، خصوصاً ایسے ممالک کی شخصیات جن کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں، کراچی میں واقع دیگر اہم سڑکوں اور شاہراہوں کو بھی نامور بین الاقوامی شخصیات سے منسوب کیا جاچکا ہے، جس کا مقصد ان کے کارناموں اور یاد کو آنے والی نسلوں کے لئے زندہ رکھنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button