ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار پر حاضری
شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پاکستان کے سرکاری دورے کے آخری روز کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ یاد رہے کہ حسین امیر عبداللہیان جمعہ کو اسلام آباد سے جنوبی پاکستان میں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے لیے روانہ ہوئے، کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر صوبے کے مقامی حکام اور قونصل جنرل حسن نوریان نے ان کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اولڈ کلفٹن کی سڑک امام خمینیؒ سے منسوب، ایرانی وزیر خارجہ نے افتتاح کیا
اس کے بعد وزیر خارجہ اور ان کے اعلیٰ سیاسی اور اقتصادی وفد کے ارکان نے قائداعظم محمد علی جناح کے مقبرے پر حاضری دی۔ انہوں نے پاکستان کے بانی کے مزار میں رکھی گئی یادگاری کتاب پر دستخط بھی کئے۔







