جامعہ الشہید عارف الحسینی پشاورکے علماء کا جے یو آئی دفتر کا دورہ، سانحہ باجوڑ پر تعزیت
شیعیت نیوز: باجوڑ کے المناک سانحہ پر پشاور میں جمعیت علماء اسلام کے دفتر میں جامعۃ الشہید المعارف الاسلامیہ (مدرسہ شہید سید عارف حسین الحسینی) کے علماء نے اظہارِ تعزیت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اربعین پر جانے والے پاکستانی زائرین امام حسینؑ کیلئے بغداد سے اچھی خبر سامنے آگئی
اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء زاہد علی آخونزادہ، امامیہ کونسل کے سید اظہر علی شاہ اور پشاور شہر کے دیگر اہل تشیع اکابرین بھی موجود تھے۔ انہوں نے باجوڑ سانحہ کے شہداء کے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کے لیے شفاء، ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔







