اربعین پر جانے والے پاکستانی زائرین امام حسینؑ کیلئے بغداد سے اچھی خبر سامنے آگئی
شیعیت نیوز :ـوفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کی عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات ،وزیر داخلہ کی درخواست پر عراقی وزیر اعظم نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزہ فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی، پاکستان زائرین کیلئے اربعین کے دوران کوٹہ پچاس ہزار سے ایک لاکھ کرنے کی منظوری۔
ملاقات میں عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری کی بھی شرکت، پاکستانی وفد میں شیعہ علماءکونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر میثمی، علامہ افتخار نقوی ، علامہ محمد حسین اکبر ودیگر شامل تھے۔ ملاقات میں دفاع اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان عراق سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،پاکستانی شہری کثیر تعداد میں زیارات کیلئے عراق کا رخ کرتے ہیں ۔وزیر داخلہ کی درخواست پر عراقی وزیر اعظم نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزہ فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی
یہ بھی پڑھیں: شیعہ ہزارہ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے، ارباب لیاقت علی ہزارہ
وزیر داخلہ کے استفسار پر عراقی وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان زائرین کیلئے اربعین کے دوران کوٹہ پچاس ہزار سے ایک لاکھ کرنے کی منظوری۔
ملاقات میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو الیکٹرانک ویزہ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ، وزیر داخلہ کی استدعا پر عراقی وزیر اعظم کی جانب سے معمولی جرائم اور زائد قیام پر عراقی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو جلد رہائی یقینی بنانے کے وزارت انصاف کو ہدایات
وزیر داخلہ نے پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے عراقی وزیر اعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی پیش کی، عراقی وزیر اعظم کی جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی۔







