امام حسین علیہ السلام کی شان اقدس میں بدترین توہین کرنے والا ملعون میانوالی سے گرفتار

01 اگست, 2023 13:45

شیعیت نیوز:نواسہ رسول خدا ؐ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شان اقدس میں بدترین توہین کرنے والا ملعون میانوالی سے گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میپل لیف کے ملازم امام اللہ ولد میاں مولوی نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حسین ؑ یزید لعنت اللہ علیہ بھائی بھائی (نعوذباللہ)۔

یہ بھی پڑھیں: واہ رے پنجاب حکومت ! گھرمیں نیاز امام حسینؑ کیلئے چاول پکانے پر ایف آئی آر درج

اس سنگین توہین کے علاوہ اس نے مزید اہانت آمیز جملے لکھے کہ کربلا میں حضرت حسینؑ نے فرمایا !مجھے یزید کے پاس جانے دو تاکہ میں ان کی بیعت کرلوں ،یہ بات سنتے ہی شیعوں نے حضرت حسینؑ کو شہید کردیا۔ (نعوذباللہ )۔

بعد ازاں اس گستاخی کے بعد معلون امام اللہ کو تھانہ داود خیل کی پولیس نے گرفتار کر کے ایف آئی آردرج کر دی ہے ،بہرحال میانوالی مذہبی حوالے سے ہمیشہ پر امن رہا ہے اور انشاءلله آئندہ بھی رہے گا اور یہ جو چند شرپسند عناصر اہل سنت  کے بھیس میں شر انگیزی پھیلا رہے ہیں ایسے عناصر کو سخت سزا ملنی چاہئے۔

6:32 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔