واہ رے پنجاب حکومت ! گھرمیں نیاز امام حسینؑ کیلئے چاول پکانے پر ایف آئی آر درج
چکوال پولیس لگتا ہے اہل تشیع کے خلاف ذاتی دشمنی پر اتر آئی ہے اعلیٰ حکام اور ملک کے اعلیٰ سیکورٹی کے اداروں کو اس پر نوٹس لینا ہوگا کہ ضلع چکوال میں پولیس ایسے اقدامات کس کی ایما پر کر رہی ہے؟؟

شیعیت نیوز: ضلع چکوال کی پولیس کا عزاداروں اور اہل تشیع کے خلاف متعصبانہ اور فرقہ ورانہ رویہ جاری ، پنجاب حکومت نے ایک اور مضحکہ خیز مقدمہ درج کرکے اپنے کالے کرتوتوں میں ایک اور اضافہ کرلیا ۔
تلہ گنگ شہر میں گھر کی چاردیواری میں نیاز امام حسین ؑ کیلئے چاول پکانے (نیاز) پر ایف آئی آر اور اس میں 298 ت پ کی دفعات بھی درج – ایف آئی آر کے مندرجات پڑھیں کہ گھر میں غیر قانونی چاول پکائے یہ ایف آئی آر پولیس نے دی ہے یا کالعدم سپاہ صحابہ جیسی تنظیموں کے کسی ذیلی ونگ نے ؟
یہ بھی پڑھیں: سانحہ باجوڑ،دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،علامہ سید احمد اقبال رضوی
چکوال پولیس لگتا ہے اہل تشیع کے خلاف ذاتی دشمنی پر اتر آئی ہے اعلیٰ حکام اور ملک کے اعلیٰ سیکورٹی کے اداروں کو اس پر نوٹس لینا ہوگا کہ ضلع چکوال میں پولیس ایسے اقدامات کس کی ایما پر کر رہی ہے؟؟