دنیا

دفاعی مشقوں کے دوران چار آسٹریلوی فوجی ہلاک

شیعیت نیوز: آسٹریلوی وزیردفاع کے مطابق دو روز پہلے فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے اس میں سوار چاروں آسٹریلوی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

رائیٹرز نے کہا ہے کہ آسٹریلوی وزیردفاع نے امریکہ اور دس دیگر ممالک کے ساتھ ہونے والی دفاعی مشقوں کے دوران چار آسٹریلوی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفاعی مشقوں کے دوران آسٹریلوی فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : حسن نصر اللہ بہت ہوشیار ہے،اسے کسی بھی طرح کم نہ سمجھیں، جنرل اسرائیل زیو

کوئنزلینڈ کی ساحل کے نزدیک ہونے والے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے آسٹریلوی وزیردفاع رچرڈ مارلز نے کہا کہ امریکی افواج کے ساتھ ہونے والی دفاعی مشقوں طلسم شمشیر کے دوران آسٹریلوی فوج کا ایم آر ایچ 90 ہیلی کاپٹر سمندر میں گرگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہلال احمر اور آسٹریلوی فوج سے تعلق رکھنے والی امدادی ٹیموں نے امدادی کام شروع کیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امدادی کام پر مامور ہیلی کاپٹر مشکوک مقامات پر سرچ کررہا ہے۔

دراین اثناء امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے آسٹریلوی دفاعی حکام سے مذاکرات کے دوران واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاعی مشقوں کے دوران حادثات رونما ہونا ہمیشہ افسوسناک ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: داعش کا خطرناک سرغنہ جال میں پھنس گیا

دفاعی مشقوں کے ترجمان ڈیمین ہیل نے کہا ہے کہ حادثے کے بعد مشقیں روک دی گئی ہیں۔

حالیہ چند سالوں کے دوران چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کو روکنے کے لئے امریکہ اور یورپی ممالک نے انڈو پیسیفک کے خطے میں خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ آنجہانی جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے پہلی مرتبہ سیاست میں اس اصطلاح کو متعارف کرایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button