سعودی عرب

جنت البقیع قبرستان میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری

شیعیت نیوز: اس سال محرم میں جنت البقیع قبرستان میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی گئی۔

جنت البقیع قبرستان میں تاسوعائے حسینی کے موقع حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی گئی جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے اس مرتبہ سعودی عرب کی حکومت نے اس کی باقاعدہ اجازت دی تھی۔

گزشتہ برسوں میں جنت البقیع قبرستان میں عزاداری کی اجازت نہیں تھی لیکن اس بار سعودی عرب نے عزادار زائرین کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔ اسی لئے وہاں پر تعینات سکیورٹی فورسز نے مداخلت نہیں کی اور عزاداروں کو عزاداری سے نہیں روکا۔

عزاداروں نے اس موقع پر سینہ زنی اور نوحہ خوانی کی اور یاحسین اور لبیک یا حسین کے نعرے لگائے۔

عزاداروں میں عراق اور بحرین کے عزادار بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اسماعیل ہنیہ کا ہمہ جہت مزاحمت، پی ایل او کی تشکیل نو اور انتخابات کا مطالبہ

دوسری جانب سعودی عرب نے قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کرنے پر ڈنمارک کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور ایک مذمتی نوٹ بھی حوالے کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے ڈنمارک کی ناظم الامور کو طلب کر کے کہا کہ توہین آمیز اور اشتعال انگیزی پر مبنی اقدامات کو روکنے کے لیے ڈنمارک کی حکومت فوری اقدامات اُٹھائے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ڈنمارک کے ناظم الامور سے کہا کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کرکے تمام مذہبی تعلیمات، بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے حکومت کی جانب سے ڈنمارک سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کے دوبارہ ہونے سے روکنے کو یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ سویڈن اور ڈنمارک میں بار بار ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی پر عالم اسلام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button