نوشہروفیروز،8 محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس پر کالعدم سپاہ صحابہ کا حملہ، متعدد عزادار زخمی
شیعیت نیوز: پاکستان میں اولادِ یزید کی دہشت گردی جاری،پھل سٹی ڈسٹرکٹ نوشہروفيروز میں مرکزی ماتمی جلوس عزا پرملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کا حملہ پتھراؤ فائرنگ متعدد عزادار زخمی ہونے کی اطلاع ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہروفیروز کے علاقے پھل سٹی میں 8 محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا جو کہ اپنے روائتی راستوں پر گامزن تھا، اس دوران ملک دشمن کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کےپتھروں اور اسلحے سے لیس مسلح دہشت گردوں نے عزاداروں پر حملہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق اس حملے میں متعدد عزادار شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے عزاداران امام حسینؑ کے حق میں بڑا فیصلہ دے دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس واقعے کو سنجیدگی سے نہیں لیا ،اگر انتظامیہ متحرک نا ہوئی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نا کی گئی تو حالات مزید خراب ہونے اور شدید جانی ومالی نقصان کا اندیشہ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کوئی محرم الحرام ایسا نہیں گذرتا جس میں کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی عزاداری کے اجتماعات پر حملہ آورنا ہوتی ہو، افسوس ہماری ریاست نے ان دہشت گردوں کو اب بھی اپنا اثاثہ سمجھ کر محفوظ رکھا ہوا ہے۔







