پی ڈی ایم کی متعصب گلگت بلتستان حکومت نے پرچم حضرت عباسؑ لہرانے پر ایم ڈبلیوایم رہنما و درجنوں عزاداروں کو گرفتار کرلیا

28 جولائی, 2023 03:49

شیعیت نیوز: پی ڈی ایم کی متعصب گلگت بلتستان حکومت کا اقتدار سنبھالتے ہی شیعہ دشمن اقدام، چھلمس داس میں علمدار کربلا حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے علم کی شبیہ کی پرچم کشائی کو جرم قرار دیکر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی نائب صدر علامہ شیخ نیئر عباس مصطفویٰ سمیت درجنوں عزاداروںپر بے بنیاد اور خلاف آئین و شہری آزادی مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ریاستی اداروں کی شیعہ دشمن پالیسیوں کے خلاف سابق وفاقی وزیر ندیم افضل چن بھی برس پڑے

تفصیلات کے مطابق گلگت کے علاقے چھلمس داس میں آغاز محرم الحرام کے موقع پر روائتی انداز میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ،جس کے بعد جمہوری اقدار کی دھجیاں اڑا کر اقدار پر قابض ہونے والی پی ڈی ایم کی متعصب صوبائی حکومت نے ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما علامہ شیخ نیئر عباس سمیت درجنوں عزاداروں کے خلاف بلاجواز مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

بعد ازاں شیعیان حیدر کرارؑ کے پرزور احتجاج کے سبب صوبائی حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے اور تمام اسیران پرچم علمدار وفا چھلمس داس رہا ہوگئے ۔

9:37 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top