سعودی عرب

عالمی برادری انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے، سعودی عرب

شیعیت نیوز: سعودی عرب نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تارکین وطن کے استحصال اور انسانی سمگلنگ کے جرائم کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

اٹلی کے شہر روم میں ہونے والی تارکینِ وطن کے بحران پر کانفرنس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے شرکت کی، کانفرنس میں تارکینِ وطن کے بحران، انسانی سمگلنگ اور قوموں پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعوری عرب کی نمائندگی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز نے کی اور انھوں نے کانفرنس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ایک وفد کی قیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کے بزدلانہ حملے میں عزالدین القسام کے تین مجاہدین شہید

شہزادہ عبدالعزیز نے مملکت کے انسانی ہمدردی کے کاموں اور منصوبوں پر روشنی ڈالی، جن کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کے خطرات اور استحصال کی مختلف شکلوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے، انہوں نے اس کانفرنس کے انعقاد میں اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی کوششوں کو سراہا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بہ نفس نفیس کانفرنس میں شرکت کی۔

انھوں نے غیر قانونی امیگریشن سے متاثرہ ممالک میں ترقیاتی منصوبوں کی معاونت کے لیے اپنے ملک کی جانب سے 10 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ تارکین وطن کا غیر قانونی بہاؤ بحیرہ روم (بحرمتوسط) کے اس پار تمام ممالک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

میلونی نے اپنے ماضی کے سخت گیر بیانات کو نرم کرتے ہوئے کانفرنس کو بتایا کہ ان کی حکومت قانونی راستوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو لینے کے لیے تیار ہے، کیونکہ ’’یورپ اور اٹلی کو امیگریشن کی ضرورت ہے۔‘‘

متعلقہ مضامین

Back to top button