مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کے بزدلانہ حملے میں عزالدین القسام کے تین مجاہدین شہید

شیعیت نیوز: مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ کر کے تین مجاہدین کو شہید کردیا۔

کل منگل کے روز اسرائیلی فوج نےغرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایک  بزدلانہ حملے میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے تین مجاہدین کو شہید کردیا۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہمارا عقیدہ میدانی مزاحمت بن گیا جس نے 1985 میں دشمن کو شکست دی ، سید حسن نصر اللہ

دوسری طرف القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ دشمن کی طرف سے جارحیت اور مجاہدین کی شہادتوں سے فلسطینی قوم کی آزادی کی تحریک نہیں رکے گی بلکہ یہ مزید تقویت پکڑے گی۔

القسام بریگیڈ نےایک بیان میں شہداء نابلس کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہداء کا خون جلد رنگ لائے گا۔ ہماری جدو جہد مسجد اقصیٰ کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کل منگل کی صبح اسرائیلی فوج نے مجاہدین کو گھیرے میں لے کران پر فائرنگ کی۔ قابض اسرائیلی فوج نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر مجاہدین نےدشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے کو ترجیح دی۔

قابض اسرائیلی فوج کی اس بزدلانہ کارراوئی میں شہید ہونےوالے کمانڈروں میں فیلڈ کمانڈر سعد ماهر الخراز، المجاهد منتصر بهجت سلامہ اور کمانڈرنور الدين تيسير العارضہ شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلح نوجوان ایک کار میں سوار تھے جنھیں روکنے کا اشارہ کیا گیا تو انھوں نے فائرنگ کردی۔

عین شاہدین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صہیونی فوج نے ان 3 فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کے مقام پر کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button