اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

جمرود ، مسجد میں چھپے دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

شیعیت نیوز: ضلع خیبر کے علاقے جمرود کی ایک مسجد میں چھپے دہشت گرد نے گرفتاری کے خوف سے خود کو دھماکے سے اڑالیا، جس کے سبب ایڈیشنل ایس ایچ او بھی شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے الرٹ جاری ہونے کے بعد ضلع خیبر کے علاقے جمرود کی پولیس کو دو دہشت گردوں کی زیر تعمیر مسجد میں موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پیغمبر اسلامؐ کی سیرت اور طرز زندگی مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ سید حسن ظفر

ضلع خیبر کی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسجد میں موجود دہشت گردوں کو پکڑنے کی کوشش کی، اسی دوران ایک دہشت گرد نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا جس پر اسے پکڑنے کے لیے وہاں موجود ایڈیشنل ایس ایش او شہید ہوگئے۔

دوسرا خودکش حملہ آور فرار ہو گیا جسے سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے بعد گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : حسینی فکر و فلسفے کو اپنا کر دنیا کو امن کا گہوارا بنایا جاسکتا ہے، علامہ مختار احمد امامی

ترجمان خیبر پولیس کے مطابق علی مسجد میں دھماکہ ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پہنچیں، دھماکے میں ایک پولیس افسر ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شدید زخمی ہوئے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے بتایا کہ مشکوک شخص نے خالی مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، ایڈیشنل ایس ایچ او کے روکنے پر اس نے اپنے آپ کو اڑایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button