آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کی سکردو میں علمائے کرام سے اہم ملاقات
شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) پاکستان کے مرکزی صدر برادر سید امین شیرازی نے اپنے وفد کے ہمراہ سکردو کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے امام جمعہ و الجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو، علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے خصوصی ملاقات کی۔ اس پروقار علمی و تنظیمی نشست میں صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان علامہ آغا سید باقر الحسینی بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : جیکب آباد کے عوامی مسائل کے حل کے لیے 8 نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوگی، علامہ مقصود ڈومکی
ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ صورتحال، قومی و ملی امور، نوجوانوں کی فکری تربیت اور باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے تنظیم کی جانب سے دونوں بزرگ علمائے کرام کی خدمت میں ایرانی صدر کی زندگی اور جدوجہد پر لکھی گئی مشہور کتاب ’’آقا مجتبیٰ‘‘ بطورِ تحفہ پیش کی۔
اس اہم وفد میں سید امین شیرازی کے ہمراہ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی نظارت کے رکن کاچو زاہد خان اور شیخ رضا بہشتی سمیت دیگر برادران بھی شامل تھے۔







